وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق سمندر پارمقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیلئے صوبے بھر میں قائم اورسیز کمیٹیاں متحرک کردار ادا کر رہی، انتظامیہ ،پولیس کی مدد سے اربوں روپے مالیت کی سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادیںقبضہ مافیہ سے واہگذار کرائیں،چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمیٹی راولپنڈی

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع راولپنڈی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق سمندر پارمقیم پاکستانیوںکے مسائل حل کرنے کیلئے صوبے بھر میں ضلعی سطح پر قائم اورسیز کمیٹیاں متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہیں، انتظامیہ ، پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کی معاونت سے ہزاروں کی تعداد میں درخواستوں پر کاروائی کے بعد شکائیت کنندگان کی داد رسی کی گئی ہے اور مصالحتی عمل سے کئی سالوں سے جاری خاندانی لڑائی جھگڑوں کا تصفیہ ممکن بنایاگیاہے ، اربوں روپے مالیت کی سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادیںقبضہ مافیہ سے واہگذار کرائی گئی ہیں اور حق داروں کو ان کا جائز قانونی اور وراثتی حق دلایا گیا ہے جو دیار غیر میں اپنے خون پیسنے کی محنت سے وطن کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس راولپنڈی کے کمیٹی روم میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات سُنتے ہوئے کہی جس میں سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی ، اے ڈی سی عارف رحیم، اے سی سٹی ملیحہ جمال،اے سی کینٹ مہرین عباسی،کمیٹی کے رکن ملک قیصر اعوان اور مختلف محکموںکے ضلعی افسران اور اورسیز پاکستانیوںاور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افتخار وارثی نے اس موقع پر کہاکہ اورسیز کمیٹی کسی اثر رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور اس کے نہایت حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔ اجلاس میں آج 53 درخواستوں کی سماعت کی گئی افتخار وارثی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کمشن کو تصفیہ کے لئے موصول ہونے والی درخواستیں زیادہ تر پاکستان میں مقیم شکائیت کنندگان کے اپنے ہی عزیز و اقارب کے خلاف ہوتی ہیں جو غیر قانونی طور پر جائیدادوں پر قابض ہو جاتے ہیں اور ان حالات میں ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ قانونی اور عدالتی کاروائی کے بغیر ہی کمیٹی اوردیگرمتعلقہ اداروں کی معاونت سے مصالحت کرائی جائے اور یہ طریقہ کار کارگر ثابت ہو رہا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کے سرگرم کردار کو بھی سراہا جس سے کاروائی میں مدد مل رہی ہے اور فیصلے جلد ہو رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کئی درخواستوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے جو درخواستوں موصول ہوتی ہیں ان پر فوری کاروائی کی جاتی ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جاتے ہیں اور کئی درخواستوں پر فریقین کی موجودگی میںتصفیہ کرایا جاتا ہے ۔ اجلاس میں موجود اورسیز پاکستانیوں نے کمیٹی کے طریقہ کار اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اورسیز کمیٹی کی وجہ سے عدالتی عمل کے بغیر شکائیات کا ازالا ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :