اسلام آبادمیں مختلف شاہرائوں پر نصب روایتی سٹریٹ لائٹس کو جدید ایل ای ڈی ٹیکنالوجی پرمنتقلی کے منصوبے پر بھی کاجاری ہے ،شاہرائوںکی سٹریٹ لائٹس کے نقائص دور کرکے روشن کردیا گیاہے
میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا جائزہ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 25 مارچ 2017 20:54
(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ اسد محبوب کیانی ، ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ایم عظیم شاہ کے علاوہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ شہر میں سٹریٹ لائٹس ڈویژن کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے الیکٹریکل اور مکینکل ونگ کے افسران کو ہدایت کی کہ سٹریٹ لائٹ سے متعلقہ تمام شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد نے وفا قی دا رلحکومت کوروشنیوں کا شہر بنانے کے لئے ایک جا مع پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت مرحلہ وار شہر کی روایتی سٹریٹ لائٹس کوجدیدایل ای ڈی ٹیکنا لوجی پر منتقک کیا جائے گا جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ توانائی کی بھی خاطر خواہ بچت ہو گی۔ انہوں نے الیکٹریکل مینٹینس کی مختلف ڈویژنوں کے سربراہوں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں حاضر رہنے ، سٹریٹ لائٹس کی تعمیر و مرمت اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹ کے نظام میں بہتری کی انفرادی نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر اسلا م آباد کی تمام روایتی سٹریٹ لائٹوں کو مرحلہ وار ایل ای ڈی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ الیکٹریکل مینٹینس سب ڈویژن I- نے اسلام آباد کی شاہرائوں بشمول آغا خان روڈ، نا ظم الدین روڈ ، زیروپوئنٹ انٹر چینج ، شاہراہ دستور، ایف ایٹ مرکز اور ناظم الدین روڈ کے F-6 پورشن پر 339 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی ہیں جبکہ شاہراہ دستور پر پانچ بجلی کے پولز کو بھی ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ گارڈں ایونیو پر چار بجلی کے پولز نصب کئے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتا یا گیا کہ مختلف نقایص دور کر کے سیرنہ چوک کے اطراف میں 60، دفتر خا رجہ کے قریب 4، ڈی چوک پر تین، خیابان سہروردی پر 85، آغا خان روڈ پر آٹھ اور نیشنل پریس کلب کی پارکنگ ایریا میں ایک پول کو ٹھیک کر کے روشن کر دیا گیا ہے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران الیکٹریکل مینٹیس کی سب ڈویژن III- نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے سٹریٹ لائٹس کے زیرِ زمین نقائص سے متعلقہ متعدد شکایات کا ازالہ کیا ہے ۔یہ شکایات اسلام آباد کے مختلف علاقوں بشمول سنبل روڈ، F-10صغیر ما رکیٹ، ہلال روڈF-11 ، مین سروس روڈG-11/1، سیکٹر F-8/4 کی سٹریٹ نمبر56,58,59اور 61، مین مارگلہ روڈ ، صنعت و تجارت روڈ، نوری روڈ، ابن سینا روڈ، کوہستان روڈ، جوہر روڈ F-8اور G-8مرکز سے G-8/1 کی سٹریٹ نمبر 78-C اور مرکز G-8 میں زیرِ زمین نقائص کو دور کر کے سب ڈویژن تھری نے سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سب ڈویژن ٹو نے گذشتہ دوہفتوں کے دوران ایکسپریس وے پر سوہان سے اقبال ٹائون تک پول ٹو پول انسپکشن کر کے کیبلز کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ دو سٹریٹ لائٹس کے پولز کو تبدیل بھی کیا ہے۔ اسی طرح کھنہ پل سے کرال چوک کے درمیان جلی ہوئی کیبل ، را ول ڈیم چوک سے ااسلام آباد کلب کے درمیان ٖریم لینڈ ٹررنسفارمر کے قریب، سیرینہ چوک اور کشمیر چوک کے درمیان اور شہزاد ٹائون کی سٹریٹ نمبر 9میں جلی ہوئی تار کو تبدیل کر کے سٹریٹ لائٹس کو روشن کر دیا گیا۔ اجلاس کو مزید بتا یا گیا کہ F-6/3میں چھ (06)پولٹری اینڈ ویجیٹیبل سکیم میں آٹھ، مری روڈ پر 15 اور زیرو پوائنٹ کے قریب کے لائٹ پولز کے نقائص کو دور کر کے روشن کر دیا۔ اسی طرح کرال چوک ٹرانسفارمر کو بھی کرال انٹرچینج کے سائٹ آجس کے قریب منتقل کر دیا گیا ہے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو مزید بتایا گیا کہ سب ڈویژن فور نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں سیکٹر I-9/4 ، سیکٹر I-8/3 ، سیکٹر I-9/4 ،سیکٹر I-10/2 ، سیکٹر H-8/1 اورH-9سروس روڈ پر رپورٹ ہونے والے نقائص کو بھی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران دور کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.