گستاخانہ مواد رکوانے کیلئے مسلم ممالک کے سفیروں کا اعلانیہ خوش آئند ہے ،جعلی جمہوریت جعلی لیڈروں کیلئے سونے کا انڈہ دینے والی مرغی بن چکی ہے ،پاناما کیس کے فیصلے سے سیاست میں بھونچا ل آئے گا

․سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا بیان

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:54

گستاخانہ مواد رکوانے کیلئے مسلم ممالک کے سفیروں کا اعلانیہ خوش آئند ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ․سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ گستاخانہ مواد رکوانے کیلئے مسلم ممالک کے سفیروں کا اعلانیہ خوش آئند ہے جعلی جمہوریت جعلی لیڈروں کیلئے سونے کا انڈہ دینے والی مرغی بن چکی ہے پاناما کیس کے فیصلے سے سیاست میں بھونچا ل آئے گا نظام مصطفی نافذ نہ کرکے قیام پاکستان کے مقاصد سے رو گردانی کی جارہی ہے قیام پاکستان کے مخالفین کا وزیر اعظم کا اتحادی ہونا شرمناک ہے حامد سعید کاظمی پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو نی چاہیے، انتخابی اصطلاحات نہ ہو ئیں تو آئندہ الیکشن بھی شفاف نہیں ہونگے ن لیگ کی حکومت نے چار سالوں میں عوام کا کو ئی مسئلہ حل نہیں کیا شریف خاندان کیخلاف عدالتی فیصلے نہ آنے کی روایت ختم ہونی چائیے چھوٹی جماعتو ں کاانتخابی اتحاد بنانے کیلئے رابطے شروع کر دیے ہیںصوفیا کے ماننے والے آئندہ الیکشن میںاہم کردار ادا کریں گے اتحاد اہلسنّت کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا حکمران جماعت کے تمام انتخابی وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں قومی خزانہ خالی اور حکمرانوں کی جیبیں بھرچکی ہیں کرپٹ افراد کا حکمران بن جانا قوم کی بدقسمتی ہے پاک فوج کے جوان اور افسر اپنی جانیں قربان کرکے ملک کا مستقبل محفوظ بنا رہے ہیں گز شتہ روز جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست کو تجارت بنانے والے قومی مجرم ہیں منی لانڈرنگ کے تمام راستے بند کرنے کا کڑا نظام بنایا جائے دو نمبر جمہوریت نے دونمبر لیڈر پیدا کئے ہیں حقیقی جمہوریت آئے گی تو عوام کے مسائل حل ہونگے اور ملک ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

نئی سیاسی صف بندی شروع ہو چکی ہے۔ چھوٹی جماعتوں کو متحد کرکے بڑا انتخابی اتحاد بنائیں گے اور تیسری سیاسی قوت سامنے لائیں گے کمزور نظام کی وجہ سے منی لانڈرنگ کا مجرم وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھا ہے شریف خاندان ریاستی اداروں کو اپنی کرپشن چھپانے کیلئے استعمال کررہا ہے۔