آئی پی ایچ آ ر سی کا اعلیٰ سطحی وفد27مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا

وفد مسئلہ کشمیر کے حوالے سے براہ راست معلومات کیلئے آ زادکشمیر جائیگا ، مہا جرین کیمپوں کا بھی دورہ کرے گا

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:54

آئی پی ایچ آ ر سی کا اعلیٰ سطحی وفد27مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) اسلامی تعاون کی تنظیم( او آئی سی) کے آزادمستقل انسانی حقوق کمیشن(آئی پی ایچ آ ر سی ) کا اعلی سطح کا وفد 27سے 29مارچ کو پاکستان اور آ زاد کشمیر کا دورہ کرے گا۔وفد آ زادکشمیر کا دور کرے گا تاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے براہ راست معلومات لے سکے ،وفد آزادکشمیر میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کے لئے قائم کئے گئے مہا جرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کرے گا۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم( او آئی سی) کے کے آزادمستقل انسانی حقوق کمیشن(آئی پی ایچ آ ر سی ) کا اعلی سطح کا وفد 27سے 29مارچ کو پاکستان اور آ زاد کشمیر کا دورہ کرے گا ۔8رکنی وفد کی قیادت آئی پی ایچ آ ر سی کے چیئرمین کر یں گے اور اس میں او آئی سی کے 8مختلف ممالک سے ارکان شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفد آ زادکشمیر کا دور کرے گا اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے براہ راست معلومات لے گا اور آزادکشمیر میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کے لئے قائم کئے گئے مہا جرین کے کیمپوں کا دورہ کرے گا۔وفد وزیر اعظم نواز شریف ،مشیر خارجہ سر تاج عزیز،وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر سے ملاقات کرے گا ۔وفد آ زادکشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فارو ق حیدر خان سے بھی ملاقات کرے گا۔

آئی پی ایچ آ ر سی کے وفد نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے رسائی کی اجازت مانگی تھی لیکن بھارت نے اس درخواست کا ابھی تک کو ئی جواب نہیں دیا۔گزشتہ سال اقوام متحدہ کے انسانی حقو ق کے ہا ئی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کی پیشکش کی تھی تاکہ لوگوں سے ملاقات کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے لیکن بھارت نے اس درخواست کو بھی مسترد کر دیا تھا۔

دیگر انسانی حقو ق کی تنظیموں کی طرح بھارت آئی پی ایچ آ ر سی کے وفد کو بھی مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔بیان کے مطابق آئی پی ایچ آ ر سی کے وفد کا دورہ پاکستان کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے مضبو ط سیا سی ،سفارتی اور اخلاقی تعاون کا اظہار ہے ۔( و خ )