شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کیوں چھوڑی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مارچ 2017 18:53

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کیوں چھوڑی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) شاہد آفریدی کی پشاور زلمی چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز پشاور زلمی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی پشاور زلمی کے بہت سے پالیسی معاملات پر اختلاف رکھتے تھے۔ تاہم وہ پی ایس ایل کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ پی ایس ایل کے اختتام کے بعد انہوں نے قریبی رفقاء سے مشوروں کے بعد پشاور زلمی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔