دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، کاظم نقوی

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:54

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور محب وطن شہری بنانے کے لئے ہمیں اپنے بچوں سے دوستانہ ماحول رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سرکل کاظم نقوی نے مسلم اکیڈمی میں سالانہ یوم والدین اورتقسیم انعامات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ریسکیو 1122کے انجینئر رانا سعید، وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری قمر شدیال ، ڈائریکٹرعباسی ہسپتال محمد بلال عباسی ، چیئر مین پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود تمغہ امتیاز،سٹی صدر مسلم لیگ شاہد حسین عباسی ،انجمن تحفظ حقوق شہریان قاضی غلام عباس ،مولانا عبدالحلیم نقشبندی ، حافظ گل محمد کے علاوہ کثیر تعداد میں سماجی و سیاسی شخصیات نے بھر پور شرکت کی خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ملک محمد حسین نے بتا یا کہ ادارہ کو قائم ہوئے تیس سال ہو گئے ہیں اور میں گزشتہ پچاس سال سے تدریسی فرائض سر انجام دے رہا ہوں میرے شاگرد آج چکوال میں اہم عہدوں پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ تقریب سے خطاب کرتے انجینئر رانا سعید نے کہا کہ بچوں کی تعلیم تربیت میں والدین کو بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ موبائل ،انٹر نیٹ سے جہاں سہولتیں ہیں وہاں نقصان کا اندیشہ بھی ہوتا ہے چیئر مین پریس کلب خواجہ بابر سلیم نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے بچے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں اور پرانے سینئر اساتذہ کی بدولت آج چکوال کا شرح خواندگی 86فیصد ہے اور ملک محمد حسین کانام بھی قابل اساتذہ کی فہرست میں ہے وائس چیئر مین چوہدری قمر شدیال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میاں محمدشہباز شریف کے تعلیمی ویژن کی بدولت تدریسی عمل بڑی تیزی سے جاری ہے اور چوہدری سلطان حیدر ملک محمد حسین کے سب سے لائق شاگردوں میںہیں محمد عباسی نے کہا کہ ہم تعلیم کے ذریعے اب دنیا کو فتح کر سکتے ہیں اور مسلم اکیڈمی کا تعلیمی معیار انٹر نیشنل سٹینڈر کا ہے قاضی غلام عباس نے کہا کہ سب سے قدیم تعلیمی درسگاہ ہے اور متوسط طبقہ کے بچے یہاں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ دیگر مقررین نے بھی سکول کی بہترین کارگردگی پر ملک محمد حسین کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔