کوئٹہ: حلقہ پی بی 7زیارت کے ضمنی انتخابات آجہونگے تمام تیاریاں مکمل

پشتونخوامیپ ، جمعیت علماء اسلام ، پی ٹی آئی ،جمعیت نظریاتی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) حلقہ پی بی 7زیارت کے ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی پشتونخوامیپ ، جمعیت علماء اسلام ، پی ٹی آئی ،جمعیت نظریاتی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہیں سیکورٹی کی تمام تر انتظامات کردی گئی انتخابی مہم ختم ہوگئی تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 7زیارت کی زمینی انتخابات آج بروز اتوار کوہورہے ہیں اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کردیئے گئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ایف سی ، لیویز اور پولیس کے اہلکار پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہونگے پشتونخوامیپ کے امیدوارسردار حبیب الرحمان دمڑ، جمعیت علماء اسلام کے خلیل الرحمان دمڑ ، پی ٹی آئی کے نورمحمد دمڑ ،جمعیت نظریاتی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :