کینڈا سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 25 رکنی سکھ وفد کی میاں میر کے دربار پر حاضری، پاکستان کے استحکام، سلامتی اور دنیا میں امن کیلئے دعا

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:49

کینڈا سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 25 رکنی سکھ وفد کی میاں میر کے دربار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) کینڈا سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 25 رکنی سکھ وفد نے گزشتہ روز لاہور میں میاں میر کے دربار پر حاضری دی اور پاکستان کے استحکام، سلامتی اور دنیا میں امن و شانتی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

کینڈا سکھ سنگت کے اسی 25 رکنی وفد میں سکھ خواتین بھی شامل تھیں۔ جنہوں نے پاکستان آکر خوشی کا اظہار کیا۔ کینڈین سکھ یاتریوں نے سکیورٹی کے انتظامات پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ 31 مارچ تک لاہور میں قیام کریں گے اور پاکستان بھر میں واقعہ اپنے مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :