ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار لاہور کے دورے پر ،پارٹی تنظیم کا اجلاس

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:44

ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار لاہور کے دورے پر ،پارٹی تنظیم کا اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار جو ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں کی زیر صدارت ایم کیو ایم پاکستان کی پنجاب کی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ایم کیو ایم پنجاب کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان پنجاب کی تنظیم سازی سمیت لندن سے الطاف حسین کے ملک دشمن بیان پر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ (اے ملک)