اٹک،ڈپٹی کمشنر سیکورٹی کمپنیوں کو ہدایت، اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے سلسلہ میں آخری تاریخ5 مئی مقرر

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:44

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر اٹک کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ کے مطابق تمام ادارہ جات اور سیکورٹی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اسلحہ لائسنس فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ کروالیں اس سلسلہ میں آخری تاریخ 15.05.

(جاری ہے)

2017مقرر کی گئی ہے ڈی سی آفس اٹک میں نادرہ کی جانب سے سنٹر قائم کیا گیا ہے ادارہ جات اور کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی سی آفس اٹک اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کروانے اور دیگر معلومات کے حصول کے لیے ڈی سی آفس اٹک میں قائم کمپیوٹرائزڈ سنٹر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :