سرگودھا:ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کادورہ تحصیل بھلوال

دورہ کے دوران تحصیل کے سکولوں او رہسپتالوں کادورہ کیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کادورہ تحصیل بھلوال ۔ ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران تحصیل کے سکولوں او رہسپتالوں کادورہ کیا ۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال کا معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال کی غیر معمولی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر نذر عباس نقوی کیلئے ایک اضافہ تنخواہ کااعلان بھی کیا ۔

انہوں نے ہسپتال میںمریضوں کے علاج معالجہ او رادویات کی مفت فراہمی پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں ادویات او رسہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت خطیر فنڈز مہیا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز حضرات کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے وسائل کے منصفانہ اخراجات کیلئے بھر پور کوششیں کر یں ۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا او رہسپتال کی آؤٹ لک کو مزید بہتر بنانے اور بیوٹی فکیشن کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ظہور حیات کالونی بھلوال کی ناقص کارکردگی پر سکول کے ہیڈماسٹر رانا محمد سعید او رآئی ٹی ٹیچر جازب ریاض او رگورنمنٹ گرلز ہائی سکول سکیسر بار کی ہیڈ مسٹریس مسز فوزیہ سرور کو غیر حاضر او رسکول کی ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی سکول چک نمبر 7 شمالی بھلوال کا دورہ کرتے ہوئے ان سکولوں کے معیار تعلیم او ربہتر کارکردگی پر سکول انتظامیہ کو شاباش دی ۔ انہوںنے بھلوال میں لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ڈومیسائل برانچ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں سے ڈومیسائل کے ایک دن میں حصول کے سلسلہ میں دریافت اور لینڈ ریکارڈ میںفرد او ردیگر معاملات کے بارے میں بھی جائزہ لیا۔

شہریوں نے ان سہولیات پر اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 71 جنوبی میں کثیر المقاصد ہال کا بھی افتتاح کیا ۔ قبل ازیں انہوںنے پی ایچ اے کے زیر اہتمام کمپنی باغ ‘ نوری گیٹ او رجھال چکیاں پر گرین بیلٹس او رچوک کی تزئین وآرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی جی ذوالقرنین لنگڑیال ‘ چیف آفیسر کارپوریشن رانا جمیل اختر ‘ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے میاں طاہر جمیل ‘ ٹی ایم او فاروق حیدر عزیز ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال الطاف حسین انصاری او رڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن چوہدری اللہ رکھا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔