سرگودھا:یونیورسٹی روڈپر قائم ماڈل بازار میں قوائد و ضوابط بالائے طاق رکھ کر اضافی اسٹالز سجانے سے رش میں اضافہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء)یونیورسٹی روڈپر قائم ماڈل بازار میں قوائد و ضوابط بالائے طاق رکھ کر اضافی اسٹالز سجانے سے رش کے باعث مسائل بڑھنے لگے ،ذرائع کے مطابق ماڈل بازار کی انتظامیہ نے بازار کے اسٹالز بڑھانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،قوائد و ضوابط کے مطابق اسٹالز فائبر گلاس شید کے نیچے ہونے چاہئیں اسی طرح دیگر قوائد و ضوابط کو نظر انداز کر کے حالیہ دنوں کے دوران مبینہ ساز باز کر کے واش رومز اور مسجد سے ملحقہ اور دیگرجگہوں پر الگ سے بنائے جانیوالے اسٹالز جہاں بازار کی گنجائش پر اثر انداز ہو رہے ہیں وہاں رش کے باعث کھانے پینے کے اضافی اسٹالز پر کسی بھی وقت حادثے کا اندیشہ ہے ،بالخصوص بازار کی اس طرح توسیع میں مناسب حکمت عملی اختیار نہ کرنے سے مسائل روزباروز بڑھنے لگے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹالز میں اضافہ حکام بالا کی اجازت سے لیا گیا،جبکہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔