ْسرگودھا: وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا ریجن میں ہر قسم کے اجتماع پر پاندی عائد کر دی

پابندی کے تحت پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے اور تعلیمی اداروں میں اسمبلیوں کے انعقاد پر بھی ایک ماہ کیلئے پابندی، دفعہ 144کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں جلسے جلوس و ریلیاں نکالنے، احتجاجی مظاہروں ،پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے اور تعلیمی اداروں میں اسمبلیوں کے انعقاد پر ایک ماہ کیلئے پابندی اور دفعہ 144کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن ضلعی حکومتوں کو موصول ہو گیا،ذرائع کے مطابق پابندی کے دورانیہ میں توسیع کا امکان بھی ہے ، دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور حساس اداروں کی اطلاعات و سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اس ضمن میں سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بناکر رپورٹ ارسال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :