سرگودھا: مینارٹیز ڈویلپمنٹ فنڈز کی مد میں 1کروڑ53لاکھ 76ہزار روپے کی خصوصی گرانٹ کا اجراء

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء)صوبائی حکومت کی طرف سے مینارٹیز ڈویلپمنٹ فنڈز کی مد میں 1کروڑ53لاکھ 76ہزار روپے کی خصوصی گرانٹ کا اجراء کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق اقلیتی آبادیوں میں بنیادی سہولیات اور چرچز کی تعمیر و مرمت کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے سرگودھا کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے خصوصی فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز سید حماد بن حامد کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو اس سلسلہ میں گائیڈ لائن بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی اقلیتی نمائندے کرینگے ، ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں 41سکیموں کا پیپر ورک آخری مراحل میں ہے اور فنڈز ضلعی حکومت کے متعلقہ ہیڈمیں منتقل ہوتے ہی عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔