امریکی عہدیداروں کو اجلاس سے قبل سویلیں اور ملٹری سیکیورٹی ونگ سے مشاورت کی تھی/ حسین حقانی

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی عہدیداروں کو ویزوں کے اجرا سے قبل سفارتخانے میں سویلین اور ملٹری سیکیورٹی ونگ سے مشاورت کی تھی،میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کو اختیار دیا تھا کہ وہ امریکی عہدیداروں کو اسلام آباد سے کلیئرنس کے بغیر امریکی حکام کو ویزے جاری کریں،حسین حقانی کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی منظوری سے قبل انہوں نے سفارتخانے کے سیکیورٹی عہدیداروں سے مشاورت کی، انہوں نے کہا ہے کہ میں بارہا یہ کہہ چکاہوں کہ کوئی غیر قانونی ویزے جاری نہیں کئے گئے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کو جاری ہونے والے دستاویزات نے میرے موقف کو تقویت پہنچائی ہے کہ سفارتخانے کے ملٹری عہدیدار ویزے عمل میں شامل تھے،حسین حقانی نے ان لوگوں کو نصحیت کی کہ وہ معاملے کو رائی کا پھاڑ نہ بنائے اور ادارہ جاتی ناکامی کا جائزہ لیں اور کسی فرد کو ناجائز طور پر مورد الزام نہ ٹھرائے، حسین حقانی نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی کا 2010کا خط ایک جنرل ایکزیکٹیو آرڈر تھا جس سے طریقکار وضع کیا گیا اور سفیر کو اجازت دی گئی کہ وہ امریکی محکمہ خارجہ کے ویزے جاری کرے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :