خیبرپختونخواہ کے ضلعی حکومتوں کا ترقیاتی بجٹ بغیر خرچ کئے ضائع ہونے کا خدشہ، منتخب نمائندوں اور اہلکاروں میں ترقیاتی بجٹ تیار کرنے کی صلاحیت نہیں ہی/میڈیا رپورٹ

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) خٰیبرپختونخواہ کے ضلعی حکومتوں کیلئے مختص ترقیاتی بجٹ بغیر خرچ کئے پڑا ہے اور اس کے وجہ منتخب نمائندوں اور اہلکاروں کی اس کے استعمال پر تیار نہ ہونا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق کے پی کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013میں کہا گیا ہے کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ کا 30فیصد حصہ الگ کیا جائے گا اوراس کو 25اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا،2016-17میں صوبائی حکومت نے ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 33.9ارب کے رقم مختص کی، مجموعی فنڈ میں سے 30فیصد ضلعی کونسل اور ٹی ایم ایز کے لئے مختص کیا گیا، جب کہ اس رقم میں سے دیھاتوں اور قریب کونسل کو 13.

(جاری ہے)

1ارب روپے ملنے تھے،خیبرپختونخواہ کے محکمہ خزانہ کا ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ای ڈی پی کیلئے جاری شدہ فنڈ ہے ریکارڈ پر موجود ہیں،اب تک تمام مقامی حکومتوں کیلئے رواں مالی سال کی پہلے سہہ ماہی کیلئے فنڈ جاری کئے گئے ہیں، تاہم عہدیدار نے کہا کہ تمام اضلاع میں پروجیکٹ کی اصل عملدرآمد کا ریکارڈ موجود نہیں ہے،رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ زیادہ تر مقامی حکومتی عہدیدار سالانہ ترقیاتی پروگرام کو تیار کرنے کی صلاحیت نہیں رکتے اور یہ ہی وجہ ہے کہ فنڈ کم ہی استعمال ہوئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف 4سے 8اضلاع نے ترقیاتی فنڈز مقامی حکومتوں کیلئے استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :