ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرنے اچھی کارکرگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس ملازمین میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:34

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبد الغفار قیصرانی نے لوئر کلاس کورس کے لیے پندرہ پولیس ملازمین کی سلیکشن اوراچھی کارکرگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس ملازمین میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پرڈی پی او نے کہاہر پولیس آفسر کو قانون شکن عناصر کے خلاف اپنے فرائض محنت او ر شوق سے کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں ہر پولیس کانسٹیبل محکمہ کی بنیادی اکائی ہے لہذا تما م پولیس افسران انفرادی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے جرائم کا قلعہ قمع کریںتاہم اگر کوئی پولیس آفیسر محکمانہ یا نجی مسائل سے دوچار ہے تو وہ اس بابت میرے پیش ہو کر گوش گزار کرے اس کے مسائل کا ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :