پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار مقدمات درج

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:11

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ منشیات برآمد ،ملزمان ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد غفار ایس آئی نے ضمیر احمد ولد قربان حسین قوم آرائیں سکنہ پنڈراجوال سے 05لیٹر شراب اور آصف علی ولد نذیر احمد قوم کشمیر ی سکنہ آڑہ سی220گرام چرس ، افتخار افضل اے ایس آئی نے صفدر علی ولد فضل کریم قوم آرائیں سکنہ پنڈراجوال سے 05لیٹر شراب ،عمران امجد اے آئی نے محمد فاروق ولد عبدالحمید قوم آرائیں سکنہ پنڈرجوال سی140گرام چرس ، عمر حیات اے ایس ا ٓئی نے وقاص احمد ولد مختار احمد سکنہ پننوال سے 120گرام چر س ،منظور حسین اے ایس آئی نے امجد حسین ولد ریاض حسین سکنہ محلہ نجف آباد پننوال سے 400گرام چر س،متیاز حسین ایس آئی نے وسیم حیدر ولد محمد اسلم سکنہ دھریالہ جالپ سے 05لیٹر شراب ،حسن رضا اے ایس آ ئی نے قاسم مسیح ولد اعظم مسیح سکنہ نزد امام بارگاہ محلہ ہاشم شاہ والا میانوالی حال کھیوڑہ سے 430گرام چر س بر آمد کرکے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :