پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر27کروڑ80لاکھ ڈالر گھٹ گئے

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر27کروڑ80لاکھ ڈالر گھٹ گئے اور اس کمی کے بعد غیرملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر17مارچ کوگزشتہ ہفتے کی نسبت کم ہوکر22ارب5کروڑ 2 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

(جاری ہے)

قرضے کی مد میں27کروڑ80لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بیرونی قرضے کی مد میں ادا کی گئیں جس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر16ارب96کروڑڈالر5لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر5ارب8کروڑ 97لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :