پورا ہفتہ پاکستان اسٹاک میں مجموعی طور پرتیزی کارحجان رہا

کے ایس ای100انڈیکس48400پوائنٹس سے بڑھ کر48900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا ،سرمائے کا حجم95کھرب سے بڑھ کر96کھرب روپے پرجاپہنچا یوم پاکستان کے باعث 23مارچ کو عام تعطیل کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ 4دن تک محدو رہا، 2کاروباری دنوںمیںانڈیکس میں605.86پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میںآیا،2روزہ مندی کے سبب انڈیکس49.16پوائنٹس گھٹ گیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:11

پورا ہفتہ پاکستان اسٹاک میں مجموعی طور پرتیزی کارحجان رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک میں مجموعی طور پرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس48400پوائنٹس سے بڑھ کر48900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے حجم95کھرب سے بڑھ کر96کھرب روپے پرجاپہنچا۔ یوم پاکستان کے باعث 23مارچ کو عام تعطیل کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ 4دن تک محدو رہا اور 2کاروباری دنوںمیںانڈیکس میں605.86پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میںآیاتاہم2روزہ مندی کے سبب انڈیکس49.16پوائنٹس گھٹ گیا۔

گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس زیادہ سے زیادہ49146پوائنٹس کی بلندسطح پردیکھاگیاتاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48409پوائنٹس کی کم سے کم سطح پربھی آگیا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس48500،48600،48700،48800اور48900پوائنٹس کی5بالائی حدعبورکرنے میںکامیاب ہوگیا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال کے باوجود ملکی سرمایہ کار مارکیٹ میں خریداری کر رہے ہیں جبکہ اس دوران غیر ملکیوں کی جانب سے فروخت کا دبائو بھی دیکھا گیا اسی وجہ سے مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں561.70پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس48409.35پوائنٹس سے بڑھ کر48971.05پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح217.21پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس26173.50پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32707.78پوائنٹس سے بڑھ کر33161.28پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب16ارب5کروڑ73لاکھ97ہزار779روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کامجموعی حجم95کھرب31ارب65کروڑ96لاکھ60ہزار446روپے سے بڑھ کر96کھرب47ارب71کروڑ70لاکھ58ہزار225روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ35کروڑ30لاکھ90ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین13کروڑ47لاکھ48ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے تک محدودرہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر1598کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی944کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،584میںاور70کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،عائشہ اسٹیل مل،بینک آف پنجاب،دوست اسٹیلزلمیٹڈ،پاک ریفائنری،پاورسیمنٹ لمیٹڈ،اذگارڈنائن،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،سمٹ بینک اورکوہ نوراسپننگ سرفہرست رہے۔#

متعلقہ عنوان :