تین بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹس کی نجکاری

خدائی خدمتگار نامی تنظیم کی ایما پر نجکاری رکوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان کے تین بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹس کی نجکاری کے ٹینڈر کے اجراء کو رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خدائی خدمتگار نامی تنظیم کے ایما پر لاہور میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ تین بڑے ہوائی آڈوں کی نجکاری کے خلاف معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہی. درخواست میں الزام لگایا گیا ہے وفاقی حکومت کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں ائیرپورٹس کی نجکاری سے متعلق حقائق کے برعکس بیان دیا اور عدالت کو بتایا کہ ائیرپورٹس کی نجکاری نہیں کی جارہی درخواستگزار نے نشاندہی کی کہائیرپورٹس کی نجکاری کے بارے میں ٹینڈر کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہی. درخواست میں ائیرپورٹس کی نجکاری کے لیے جاری ٹینڈرز کو روکنے کے لیے حکم امتناعی کی استدعا کی گئی ہے ۔

(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :