عدالتوں میں زیر سماعت پرانے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کوہدایت کردی

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:51

عدالتوں میں زیر سماعت پرانے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت پرانے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ یہ ہدایات پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا اجلاس کے اجلاس میں دیں گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالمسیع خان نے کی۔ اجلاس میں 11 جنوری سے 18 مارچ تک مقدمات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پولیس کو ہدایت کی گئی کہ مقدمے کی تفتیش بروقت مکمل کرکے اس چالان پیش کیے جائیں. اجلاس میں اشتہاری کی گرفتاری کیلئے قائم ٹیموں کو مزید فعال کرنے کا حکم دیا گیا۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :