لاہور: صاف پانی کمیٹی میں 5 سو افراد کی بھرتی کیلئے اشتہار کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) صاف پانی کمیٹی میں 5 سو افراد کی بھرتی کیلئے اشتہار کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا مقامی وکیل شیزار ذکا ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ صاف پانی کمپنی کی تشکیل اور قانونی حیثیت کا معاملہ زیر سماعت ہے لیکن کمپنی میں پانچ سو افراد کی بھرتی کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ صاف پانی کمپنی کے بارے زیر سماعت معاملے پر فیصلہ تک نئی بھرتیوں کا کوئی جواز نہیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ صاف پانی کمپنی میں 5 سو افراد کی بھرتی کے اشتہار چار عمل درآمد روکا جائے۔ (ایم خالد)