لاہور: کینٹ کچہری کے دو سول ججوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا خلیل سمیت ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او ہربنس پورہ کے وارنٹ گرفتاری اور شوکاز نوٹس جاری

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:51

لاہور: کینٹ کچہری کے دو سول ججوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) کینٹ کچہری کے دو سول ججوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا خلیل سمیت ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او ہربنس پورہ کے وارنٹ گرفتاری اور شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کینٹ کچہری کے مقامی سول جج نے جعلی چیک کے مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور انہیں 30 روز میں جواب داخل کرنے کا حکم جاری کیا۔

جبکہ اسی کچہری کے ایک دوسرے سول جج نے عدالتی حکم عدولی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ رانا خلیل سمیت ایس ایچ او فیکٹری ایریا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی لاہور کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ اس سلسلے میں فضل الرحمن ایڈووکیٹ نے متعلقہ عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ (اے ملک)