کامونکے :موبائل چوری کا الزام،رنجش میںملزمان نے خاتون کو گھرمیں گھس کر قتل کردیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:44

کامونکے :موبائل چوری کا الزام،رنجش میںملزمان نے خاتون کو گھرمیں گھس ..
کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) موبائل چوری کرنے کے الزام کی رنجش میںملزمان نے خاتون کو گھرمیں گھس کر قتل کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،بتایاگیاہے سٹی ہائوسنگ سکیم میں 65سالہ بیوہ خالدہ ریحانہ گھر میںاکیلی موجود تھی دوروزقبل بیٹے عثمان کا دوست اسد شاہ اپنی بیوی کے ہمراہ گھر آیا اور یہاں سے موبائل چوری کرکے لے گیاجس کا خالدہ ریحانہ نے اپنے بھائیوں خالدجاوید اور ارشدجاویدکو بتایاکہ گزشتہ روز دونوں بھائی اپنی ہمشیرہ خالدہ کے ہاں چلے گئے اور وہاں پر موجود عثمان کے دوست رکشہ ڈرائیور اسد شاہ سکنہ سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ،سہیل گجر سکنہ مرالی والہ اورعادل موجود تھے جو خالدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے منت سماجت کے ملزمان وہاں سے دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے اور رات گئے تینوںملزمان نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ خالدہ ریحانہ کو قتل کردیا ایمن آباد پولیس نے بھائی امجد جاوید والد اللہ بخش سکنہ محلہ ماڈل ٹائون گوجرانوالہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :