کامونکی:دومختلف چوری کے وارداتوں میںشہری نقدی،موبائل فون اورقیمتی ساما ن سے محروم

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:44

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) دومختلف چوری کے وارداتوں میںشہری نقدی،موبائل فون اورقیمتی ساما ن سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ لیاقت علی سکنہ دندیاں نے موبائل شاپ بنارکھی تھی کہ گزشتہ رات گائوں کے ہی چور محمدافضل ،فریاد علی اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دکان کے تالے توڑکر غلہ سے 32ہزار روپے نقدی ،10عدد موبائل فون ،20عدد کالنگ کارڈاور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ محمداس سکنہ مین بازار واہنڈو نارنگ سے ٹریکٹر ٹرالی پر واپس گھر آرہاتھاکہ راستے میں سوہاوہ کے قریب ملزمان ذیشان عر ف شان ،محمدوقاص سکنان کچلی ورکاں نارنگ منڈی نے محمداسد سے 10ہزار روپے نقدی ،موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہوگئے واہنڈو پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیی

متعلقہ عنوان :