کامونکے :راجباہ کی تعمیر کے دوران پی ٹی سی ایل کی کیبل کٹ جانے سے شہر کے ہزاروں ٹیلی فون خاموش، صارفین کو مشکلات کاسامنا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:44

کامونکے :راجباہ کی تعمیر کے دوران پی ٹی سی ایل کی کیبل کٹ جانے سے شہر ..
کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء)راجباہ کی تعمیر کے دوران پی ٹی سی ایل کی کیبل کٹ جانے سے شہر کے ہزاروں ٹیلی فون خاموش، صارفین کو مشکلات کاسامنا بتایاگیاہے کہ محکمہ انہار کیجانب سے راجباہ کی تعمیر کے دوران لیڈ ی پارک کے قریب دوران کام پی ٹی سی ایل کی کیبل کٹ جانے سے مختلف علاقہ جات مین بازار ،فوڈسٹریٹ،عالمگیر روڈ،گول بازار ،سلامت پورہ ،لائن پار ،ہڑڑروڈ،ٹبہ محمدنگر ،نیوماڈل ٹائون سمیت دیگرمتعدد علاقہ جات کے ہزاروں ٹیلیفون خاموش ہوگئے جس سے صارفین کی کاروباری زندگی مفلوج رہی اورصارفین کا گزشتہ چار روز سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر صارفین نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے