حسین حقانی پاکستان کے غدار ہیں ،ان کو ساتھیوں سمیت پھانسی دی جانی چاہیے ، عابد شیر علی

ایم ایم کیو کے بانی الطاف حسین کے بارے میں برطاینہ نے پاکستان حکومت کو کارروائی کرنیکی کی یقین دہانی کرائی ہے،پیپلز پارٹی میں زیادہ تر لوگ ایسے ہیں جو کرپشن کے بادشاہ ہیں، وزیر مملکت پانی و بجلی انشاالله پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہیںرہے گا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،ٓپریشن ضرب عضب کی طرح آپریشن درالفسادبھی کامیاب ہورہاہے سی پیک پاکستان کا روشن مستقبل وگیم چینجر ہے اور گوادر کا مقام سنٹرل پورٹ بن رہا ہے، تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:44

حسین حقانی پاکستان کے غدار ہیں ،ان کو ساتھیوں سمیت پھانسی دی جانی چاہیے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حسین حقانی پاکستان کے غدار ہیں ان کے اور اس کے ساتھیوں کو سرعام پھانسی کی سز اہونی چاہئے اور اس معاملہ کی مکمل چھان بین کی جانی چاہئے تاکہ حقایق منظر عا م پر آسکیںکہ پاکستان کے سفار ت خانہ نے امریکیوں کو اتنے ویزکیوں جاری کئے،ایم ایم کیو کے بانی الطاف حسین کے بارے میں برطاینہ نے پاکستان حکومت کو کارروائی کرنیکی کی یقین دہانی کرائی ہے،الطاف حسین را کا ایجنٹ اور ملک کا غدار ہے اسے پاکستان لا کر سرعام پھانسی کی سزا ہونی چاہیے ، پیپلز پارٹی میں زیادہ تر لوگ ایسے ہیں جو کرپشن کے بادشاہ ہیں ،انشاالله پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہیںرہے گااوراب دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحدہ ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب کی طرح آپریشن درالفسادبھی کامیاب ہورہاہے ،وزیر اعظم میاں نوازشریف کی پالیسیوں کے ٰمطابق پاکستان دنیا کے نقشے پر تیزی سے ترقی کرتا ہوا باوقار ملک بن کر ابھر رہا ہے ۔ سی پیک پاکستان کا روشن مستقبل وگیم چینجر ہے اور گوادر کا مقام سنٹرل پورٹ بن رہا ہے ۔ انڈیا ‘ایران سمیت دیگر ممالک اس اہم منصوبے کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں ۔

آج سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم کی طرف سے ’’ہم سب کا پاکستان ‘‘کا نعرہ بلند ہو رہا ہے اور ترقی کا پھر وہی ماحول لوٹ رہا ہے جب1999 ء میں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا اوراس وقت لوڈشیڈنگ ‘ دہشت گردی اور خود کش بمبار کا وجود نہیں تھا ۔دنیا کا میڈیا پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا تحریر کر رہا تھا ۔ ملایشیاء سمیت کئی ممالک پاکستان کی معاشی و ترقیاتی پالیسیوں کی تقلید کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کبھی دھرنے اور کبھی لاک ڈائون کے لئے دو نومبر ملک پر مسلط کرنے کی کوشش اور کبھی سپریم کورٹ سے جنازے نکالنے کی بھونڈی باتیں کرتے ہیں ۔ان کی سازشوں کو قوم نے عبرتناک طریقے سے ناکام بنادیا ہے۔ انہوں نے ایسے سازشی عناصر کو واضح پیغام اور وارننگ دی کہ اس مرتبہ تمہیں عوام کی قسمت سے کھیلنے کی کوشش بھی نہیں کرنے دیں گے کیونکہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ پاکستان نے نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھنا ہے ۔

جس طرح پاکستان اورپنجاب آگے بڑھے گا اس طرح فیصل آباد بھی تیزی سے ترقی کرے گا آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں کرپشن ‘ منتھلی اور کمیشن کا دور ختم ہو چکا ہے اب بلدیاتی ادارے ترقیاتی کاموں کا عمل شروع کر رہے ہیں، مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا منظر دیکھنا چاہئے مگر وہ صرف الزامات کی سیاست کر رہے ہیں ‘ انہیں خیبر پختونخواہ اور سندھ کا خیال کرنا ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان آگ اور خون کا دریا عبور کرکے حاصل کیا گیا تھا جس کے تحفظ اور ترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ نوجوانوں کو ورغلا نہیں سکتے ۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کو بھی ( ق ) لیگ کی بی ٹیم بنا دیا جائیگا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جووعدے کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیںاور اب وہ ملک کے تمام صوبوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے تاکہ ملک میں خوشحالی اور بے روز گاری کا خاتمہ ہوسکے ،عابد شیر علی نے مزید کہا کہ وزیراعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف دو اپر یل کو فیصل آباد آئیں گے یہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،فیصل آباد میں ڈاکٹرز کی کمی ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے مزید ڈاکٹرز اور صحت کی سہولتوں کیلئے مطالبہ کریں گے تاکہ فیصل آباد کے شہر یوں اچھے ڈاکٹرز مل سکی