چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حقیقی معنوں میں بھٹو کے جیالے کوپارٹی صدر بنا کر آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو مضبوط اور جیالوں کی خواہش کو پورا کر دیا

خوشی میں دارلحکومت مظفرآباد میں جیالوں کا جشن نوافل ادا کیے دربار سائیں سہیلی سرکار پر چادر چڑھا کر انکی کامیابی کی دعائیں کیں

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حقیقی معنوں میں بھٹو کے جیالے کوپارٹی صدر بنا کر آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو مضبوط اور جیالوں کی خواہش کو پورا کر دیا،آصف علی زرداری ،فریال تالپور نے حقیقی جیالے کو ایڈجسٹ منٹ کرکے ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹو کے ساتھی کی ایڈجسٹ منٹ کرکے جیالوں کو 2018ء پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بننے اور آزادکشمیر میں چوہدری لطیف اکبر کے وزیر اعظم ہونگے ۔

(جاری ہے)

چوہدری لطیف اکبر کو پی پی پی آزادکشمیر کا صدر ،راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی خوشی میں دارلحکومت مظفرآباد میں جیالوں کا جشن نوافل ادا کیے دربار سائیں سہیلی سرکار پر چادر چڑھا کر انکی کامیابی کی دعائیں کیں اس موقع پرسید فیاص شاہ،سید نصیر برہان ،سردار نوید،راشد مغل،سردار خرم ،محسن سواتی ،چوہدری راشد ،نصراللہ خان ،شائق الحسن گیلانی،محمد صدیق قریشی ،شاہد کاظمی اور دیگر نے ،سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر ایک متفقہ قراردار کے زریعے جواں سال چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئر پرسن محترمہ فریال تالپور کا نظریاتی اور وفاداری کی بنا کر مثالی تنظیم سازی کرنے کا شکریہ ادا کیا گیا شوکت جاوید سمیت جملہ عہدیداران نے کہا کہ اب آزادحکومت کو ایسا ٹف دیں گے کہ انہیں دھاندالی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق بے نظیر بھٹو کے نظریات وافکار کی روشنی میں پارٹی کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔

راٹھور