کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا ملتے سب سے ہیں: چودھری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ ہر فیصلہ کارکنوں کی مشاورت سے اور ملک و پارٹی کے مفاد میں کرے گی: مسلم لیگیوں سے گفتگو

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:32

کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا ملتے سب سے ہیں: چودھری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد کا کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، ملتے سب سے ہیں، ہر فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے مفاد میں کیا جائے گا۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف اضلاع سے آنے والے مسلم لیگیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

پارٹی رہنمائوں اور سرگرم کارکنوں نے چودھری شجاعت حسین کو مختلف تجاویز پیش کیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارا تمام ہم خیال جماعتوں اور رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن ہم نے جس طرح ماضی میں تمام فیصلے اپنی پارٹی کے عہدیداروں، رہنمائوں اور کارکنوں کی مشاورت سے کیے ہیں آئندہ بھی ہر فیصلہ پارٹی کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہی فیصلہ کیا جائے گا جو ہمارے کارکنوں کے مفاد میں اور ملکی حالات کا تقاضوں کے مطابق ہو گا، ہم ملک و قوم اور اپنی پارٹی کے مفادات کو کسی صورت نظرانداز نہیں کر سکتے، ہم نے ماضی میں بھی کسی بھی معاملہ میں ملکی، قومی اور جماعتی مفادات کو ہر بات پر ترجیح دی ہے اور مستقبل میں بھی یہی پالیسی جاری رکھیں گی