مذہب پرستوں اور پشتون قوم پرستوں نے ماضی میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، عبدالمجید خان اچکزئی

پشتونخوا میپ کے صحیح حقیقی جمہوری سیاست اور پارٹی چیئرمین کی مد برانہ سیاسی جمہوری جدوجہد کی بدولت آج لوگ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:32

کوئٹہ/سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ مذہب پرستوں اور پشتون قوم پرستوں نے ماضی میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا اور اربوں روپے کرپشن کی نظر کرکے قوم کے مفاد کی بجائے اپنی ذاتی مفادات کو زیادہ ترجیح دی ان خیالات کااظہارانہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام مختلف شمولیتی پروگراموں سے ،میئر چمن صلاح الدین اچکزئی،سردار حبیب الرحمن دُمڑ ،سردار شفیق ترین،علاؤالدین کولکوال ،غنی تلوال اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ کے صحیح حقیقی جمہوری سیاست اور پارٹی چیئرمین کی مد برانہ سیاسی جمہوری جدوجہد کی بدولت آج لوگ بالخصوص زیارت اور سنجاوی کے عوام جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور گذشتہ تین سالوں میں پارٹی کی ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر آج مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ نئے شامل ہو نے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ اُنہوں نے اچھے وقت میں صیحح اور بروقت فیصلہ کرکے سنجاوی زیارت کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ زیارت سنجاوی میں مخالفین نے گذشتہ ادوار میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔یہی وجہ ہے کہ عوام اُن سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شامل ہورہے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی تاریخ مسلسل جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور وقت کے ہر آمر وجابر کے سامنے سینہ سپر ہوکر کھڑے ہوئے ہیں ہر مارشل لاء کی مخالفت اور جمہوریت کیلئے پرامن جد وجہد کا آغاز پشتونخوا وطن میں پشتونخوا میپ نے کیا ہے ۔

انہوں نے نئے شامل ہونے والوں سے مخاطب ہوکر کے کہا کہ پارٹی صفوں کو مضبوط اور منظم کرنے میں اپنا بھر پور کردار اد کریں ۔مختلف قبائلی جرگوں کے بعد پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے سنجاوی بازار میں (بلنہ مہم) ہر دکان پر جاکر لوگوں کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دی اور سردار حبیب الرحمن دُمڑ کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔سنجاوی کے عوام نے پشتونخوا میپ کے دعوتی پرگرام کو سراہا اور ووٹ دینے کی یقین دہا نی کروائی۔