اوستہ محمد، گنداخہ بس اڈا کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ 1راہ گیر گولی لگنے سے زخمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:27

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) دو ہفتے قبل علی آباد روڈ گنداخہ بس اڈا کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک راہ گیر نوجوان نور محمد سومر کو گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جس کو علاج کے لئے کراچی لے جایا گیا جو آج انتقال کر گئے ، نوجوان کے انتقال کی خبر سن کر گھر میں کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ سومرا برادری اور شہریوں کارو باریو نے اس واقع کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سٹی تھا نہ کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطا لبہ کر رہے تھے احتجاج جاری جبکہ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی ان سے مذاکرات یا بات چیت نہین ہوئی، دھرنا روڈ بلا ک جاری ہے، انہوں نے کہا کہ اس واقع کو دو ہفتے گزر جانے کے باوجود ڈاکو گرفتار تو اپنی جگہ ابھی تک پتہ نہیں کہ یہ ڈاکو کون تھے ۔ ڈکیتیوں کی وار دات آئے روز تھے بل آخر ایک نوجوان کی جان لے لی ، انہوں نے کہا کہ جب تک ڈاکو قاتل گرفتار نہ ہوئے ہم احتجاج جاری رکھیں گے ٹریفک شہری معطل رہی ، نوجوان کی نعش گھر پہنچی تو تو کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :