نیب میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کل ہو گی،چیئرمین نیب پیش ہوں گے

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:27

نیب میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کل ہو گی،چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) نیب میںبھرتیوں میںبے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کل پیر کو ہو گی، جس میں چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل بنچ کرے گا ۔ یا د رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت عظمیٰ نے غیر قانونی طریقے سے بھرتی کیے نو افسران سے متعلق تفصیلی رپورٹ نیب کے وکیل کو جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں وضاحت کے لیے طلب کیا تھا

متعلقہ عنوان :