56 اسلامی ممالک نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا ،برجیس طاہر

بہت جلد اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر لیا جائے گا،وفاقی وزیر

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:27

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ 56 اسلامی ممالک نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے بہت جلد اقوام متحدہ کی قراردادوںکیمطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر لیا جائے گا،یہ بات روزروشن کی طرح عیاںہے کہ حکومت اس میں مخلص ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر دنیا بھر سے مذمت کی جا رہی ہے،میاں نواز شریف کی قیادت میں ہونے والی ترقی مخالفین کو ہضم نہیںہو رہی ہے انکی یہ سوچ کیسی طرح بھی ملک و قوم کی خدمت کے ذمرے میں نہیں آتی ایسے ذہنوں کو اپنی سوچوں کے زاویوںکو بدلنا چاہیے،2018 سے پہلے عام انتخابات کی باتیںاحمکانہ ہیں،وہ سانگلہ ہل میںاپنے دفتر میں بات چیت کر رہے تھے چوہدر ی برجیس طاہر نے مزید کہا کہ اپنے خدا سے لاکھ بار معافی مانگ کر کہتا ہوںکہ دنیا کی کوئی طاقت میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی مخالفین کے مذموم ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے،شر پسندوں اور سازشی اناصرکو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے پرکیچڑ اچھالنے کے بجائے اپنے اندرملک و قوم کی خدمت کا حقیقی جزبہ اجاگر کریں،اپنے دورے اقتدار میں ہر لحاظ سے متمعن ہوں،اپنے حلقہ کی خدمت پوری دیانت داری سے کی ہے ،بے جاالزام تراشی میرا شیوہ نہیں،1985 سے عوامی خدمت کا مشن جاری ہے،انشاء اللہ یاد گاری سر انجام دیں گے ،انہوں نے کہا کہ مخالفت برائے مخالفت اوٹ پٹانگ کی چھوڑنے والے خود ہی اپنے گریبان میں جھانکیں،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے ملک وقوم کی خدمت کے عملی اقتدامات کے پیش نظر بیرون ممالک کے سرمایا کار بھی پاکستان کے اندر سرمایا کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔