فیصل آباد، بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دینے والے 2 دو انسانی سمگلر گرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:27

فیصل آباد، بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دینے والے 2 دو انسانی سمگلر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء)ایف آئی ٹیم نے بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے دو انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ، تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سید امام علی زیدی کی ہدایت پر کی جانیوالی کارروائی میں ایف آئی اے ٹیم نے ننکانہ میں چھاپہ مار کر ملزم بشیر احمد ولد لالا دین اور راشد ولد شبیر کو حراست میں لے لیا ، دونوں باپ بیٹے نے شہری نوید کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر دو لاکھ 18ہزار روپے کی رقم بٹوری تھی