کوئٹہ، کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوان نسل کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکتا ہے، ملک فیصل یاسین زئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) قبائلی سیاسی وسماجی رہنماء ملک فیصل یاسین زئی نے کہاہے کہ کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوان نسل کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکتا ہے کھیلوں کے میدان آبادتو ہسپتال ویران ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے عسکری پارک میں منعقد ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ کے اختتام کے موقع پر جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر بسنے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع اور سہولیات دستیاب ہوسکیں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے نوجوان نسل کو بے راہ روی اور بری صحبت سے بچا کر ایک صحت مند اور اچھے معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے حکومت کھیلوں کو فروغ دیکر کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران بناسکتی ہے کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ اور نوجوان بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا موثر کردارادا کرسکتا ہے بلوچستان کی سرزمین نے مختلف شعبوں کی طرح کھیلوں کے شعبوںمیں بھی نامور سپوت پیدا کئے ہیں جس کی وجہ سے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کا دنیا بھر میںنام ہیں جوجوان نسل ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہے ہمیں انکے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا رلاتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ انکی فلاح وبہبود اور بہتری پر خرچ کرنا ہونگے تقریب کے اختتام پر انہوں نے کامیاب ہونیوالی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئی

متعلقہ عنوان :