کوئٹہ، لیویز کی کاروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد ، ملزم فرار

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:14

کوئٹہ، لیویز کی کاروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد ، ملزم فرار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) چمن لیویز کے عملے نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر چمن کاشف نبی کی خصوصی ہدایت پر لیویز کے عملے نے رحمان کہول روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 260کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے لیویز کے عملے نے چرس قبضے میں لیکر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی

متعلقہ عنوان :