ساہیوال :ڈاکوئوں نے بیوپاری سے 60ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ، فائرنگ سے زمیندار کا بیٹا شدید زخمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:14

ساہیوال :ڈاکوئوں نے بیوپاری سے 60ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ، فائرنگ سے ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پاک ایو نیو کالونی ساہیوال میںدو ڈاکوئوںنے ایک بیوپاری محمد فاروق سے 60ہزار روپے کی نقدی چھین لی جبکہ ولید رزاق گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

فرید ٹائون کا بیوپاری محمد فاروق حبیب بنک سے اپنے بھتیجے محمد علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر نقدی لیکر آرہا تھا کہ پاک ایو نیو کالونی میں اسلحہ تان کر روک لیا اور نقدی 60ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ جبکہ چک5-82ایل میں زمیندار عبدالرزاق کے بیٹے ولید رزاق کو دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس فرید ٹائون اور پولیس یوسف والا نے دو مقدمات397-392اور324ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا

متعلقہ عنوان :