ساہیوال :انسداد دہشت گردی کورٹ نے تحصیل کچہری چیچہ وطنی سے بیلف کی حراست سے فرار ہونے والے آصف وسیم کو جیل بھیج دیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:14

ساہیوال :انسداد دہشت گردی کورٹ نے تحصیل کچہری چیچہ وطنی سے بیلف کی حراست ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے تحصیل کچہری چیچہ وطنی بیلف کی حراست سے فرار ہونیوالے گرفتار ملزم آصف وسیم کو 4اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹر ل جیل ساہیوال بھیج دیا ہے جبکہ اس مقدمہ کے دیگر چار ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ، پولیس نے ملزم شاہد عمران کو بھی عدالت کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3مارچ کو عدالتی بیلف خالد حسن کی حراست سے ملزموں شاہد عمران وغیرہ نے زیر حراست آصف وسیم کو حملہ کرکے چھڑا لیا تھا جس پر پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے ملزموں کے خلاف 148-224-186-353اور149ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھااور بعد میں شاہد عمران اور چھڑائے جانے والے ملزم آصف وسیم کو گرفتار کر لیا

متعلقہ عنوان :