ساہیوال: ٹریفک حادثات 2نوجوان جاں بحق ،12مسافر شدید زخمی ،4 کی حالت نازک

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:14

ساہیوال: ٹریفک حادثات 2نوجوان جاں بحق ،12مسافر شدید زخمی ،4 کی حالت نازک
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) آج یہاںنواح میں ٹریفک کے حادثات کے دوران 2 نوجوان جاں بحق اور 12مسافر شدید زخمی ہو گئے،جن میں 4زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر پل بگڑی کے قریب دو موٹر سا ئیکلوںکی آپس میں ٹکر کے نتیجہ میں بونگہ حیات کے جمال دین کا 20سالہ بیٹا محمد احمد اور ملگدہ کے دوکاندار عنایت کا بیٹا رضوان 32سالہ جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی غفار اور نیاز شدید زخمی ہوئے۔

ساہیوال لاہور روڈ پر فتو والا موڑ کے قریب ایک مسافر بس نمبر 8284ایل ایکس ٹی سے ایک ٹرک 9786ایس سی ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 12مسافر شدید زخمی ہوگئے ، جن میں چونیاں ضلع قصور کے خدیجہ 28سالہ ، رفیق 45سالہ ،عمر حیات40سالہ اور عبدالخالق 25سالہ کی حالت تشویش ناک ہے ۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :