پا نی کی قلت او ریکم اپریل سے زرعی اراضی کے لئے پانی کی سپلائی بند کرنے پر ارسا نے ایڈوائزر کمیٹی کا اجلاس ستائیس مارچ کو طلب

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پا نی کی قلت او ریکم اپریل سے زرعی اراضی کے لئے پانی کی سپلائی بند کرنے پر ارسا نے ایڈوائزر کمیٹی کا اجلاس ستائیس مارچ کو طلب کر لیا ہے ۔ صوبائی حکومت کی نمائندگی سیکرٹری آبپاشی کرینگے ۔

(جاری ہے)

ارسا کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ وہ اس اجلاس کے لئے اپنی تیاری کرے تاکہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا جاسکے کہ وہ کس طرح موجودہ صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔

پانی کی قلت کے باعث چاروں صوبائی حکومتوں کوا رساء کی جانب سے یکم اپریل سے دو ہفتوں کے لئے زرعی اراضی کے لئے پانی کی سپلائی بند کر دی ہے جس پر سندھ حکومت نے اپنے تحفظات کاا ظہار کیا ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ارسا اجلاس کی تیاری کے لئے تیاری شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :