صوبائی حکومت نے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں چار لاکھ 33ہزار 560صوبائی محکموں کے ملازمین کے ہیلتھ انشورنس کے تجاویز پر غور شروع

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) صوبائی حکومت نے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں چار لاکھ 33ہزار 560صوبائی محکموں کے ملازمین کے ہیلتھ انشورنس کے تجاویز پر غور شروع کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اپ گریڈیشن سے محروم رہنے والے ملازمین کی اپ گریڈیشن ، اساتذہ کے پے سکیل ، پولیس اپ گریڈیشن ، ڈاکٹروں کی پی جی آئی کے حوالے سے معاملات ، سرکاری ملازمین کے انشورنس ، نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جارہا ہے محکمہ خزانہ ، قانون سمیت تمام صوبائی محکمے اس حوالے سے درپیش رکاوٹوں کو حل کرنے کے لئے بھی صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کر رہی ہے ۔

جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو ہیلتھ انشورنس سے باہر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ نئے مالی سا ل کے بجٹ میں اس منصوبے کو ممکنہ طور پر شامل کردیا جائے گا ۔صوبائی محکموں کے ملازمین کے فلاح و بہبود کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ نئے مالی سا ل کے بجٹ کے موقع پر منصوبوں کوبجٹ میں شامل کرنے کے لئے محکموں سے تجاویز طلب کی ہے سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی ہے اوراس حوالے سے دو تجاویز دی گئی ہے دوتجاویز میں سے ایک تجویز کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت آئندہ نئے مالی سال میں اسے شامل کریگی

متعلقہ عنوان :