گوجرانوالہ: 2ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی، سینیٹری ورکرز کی ہڑتال

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:14

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء)گوجرانوالہ میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ،2ماہ سے تنخواہوں سے محروم سینٹری ورکرز نے کام کرنا چھوڑ دیا،جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مالی بحران کی وجہ سے سیٹیلائٹ ٹائون ، ماڈل ٹائون ، گرجاکھ ، دھلے ، نوشہرہ روڈ ، سول لائن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائم مقام ایم ڈی قاسم اکبر کا کہنا ہے کہ سابق ایم ڈی ڈاکٹر عطاء الحق اور منیجر آپریشن مراد فنڈر کی کمی کی وجہ سے مستعفی ہوچکے ہیں،2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شہر کے سینٹری ورکرز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ کنٹریکٹ پر رکھے ایک ہزارسینیٹری ورکرز بھی فارغ کر دیے گئے ہیں۔مئیر گوجرانوالہ ثروت اکرام کا کہنا ہے کہ تمام معاملات سے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کو آگاہ کر دیا ہے جلد تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔