جلد فلم سٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں گی ‘ اداکار ریمبو

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:05

جلد فلم سٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں گی ‘ اداکار ریمبو
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) معروف اداکار ریمبو نے کہا ہے کہ جلد فلم سٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں گی‘ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پائوں پر کھڑی ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریمبو نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گیانہوں نے کہا کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :