محکمہ آبپاشی ملتان نے کسانوں سے 86ملین روپے آبیانہ وصول کیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:05

محکمہ آبپاشی ملتان نے کسانوں سے 86ملین روپے آبیانہ وصول کیا
ملتان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) محکمہ آبپاشی ملتان نے ربیع سیزن 2015-16ء اورخریف 2016ء میں کسانوں سے آبیانہ کی مدمیں 86ملین روپے وصول کئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی ملتان زون کے مطابق ضلع ملتان سے 16ملین روپے لودھراں سے ایک ملین روپے سے زائد وہاڑی سے 46ملین روپے سے زائد اورضلع پاک پتن سے 23ملین روپے سے زائد آبیانہ کی مدمیں ،جولائی 2016ء سے فروری 2017ء تک کے عرصہ کی وصولیاں کی گئیں ۔انہوںنے مزیدبتایاکہ پانی چوری پرتاوان کی مدمیں ملتان زون کے چاروں اضلاع ملتان ،لودھراں ،وہاڑی اورپاک پتن کے کسانوں سے 104ملین روپے کی وصولیاں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :