ضلع راجن پور کی 259.95ملین کی لاگت سے 67ترقیاتی سکیموں کی منظوری

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:05

راجن پور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے کہا ہے کہ راجن پور میں 259.95ملین کی لاگت سے 67سکیموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ بات انھوں نے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مختلف علاقوں کیلئے ان سکیموں کی منظوری ڈی ڈی سی کے اجلاس میں دی گئی جن میں سردار جعفر خان لغاری کے حلقے این اے 174 کی 33سکیمیں ،این اے 175ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک کے حلقے کی 8سکیمیں اسی طرح صوبائی حلقہ 248سردار شیر علی خان گورچانی کی 12سکیمیں اور حلقہ 250کی 14سکیمیں شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ عدیل خان،ایکسین پبلک ہیلتھ،ایریگیشن کے علاوہ روڈز اور بلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ترقیاتی سیکموں کے بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ عدیل خان نے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔