راجن پور میں زمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی قتل

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:00

راجن پور میں زمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی قتل
راجن پور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) پانچ مرلہ زمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ خان محمد میں 5مرلہ زمین کے تنازعہ پر سگے چھوٹے بھائی فاروق گوپانگ نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی محمداقبال کو قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیااور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :