ملتان پولیس کی کارروائیاں، 61جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:00

ملتان پولیس کی کارروائیاں، 61جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اورناجائزاسلحہ ..
ملتان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ملتان پولیس نے مختلف علاقوںمیں چھاپے مارکر61جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم رافعہ بی بی سے 510 گرام چرس، ملزم شعیب سے 200 گرام چرس، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم شوکت حسین سے ہیروئن،پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم شیر علی سے 500 گرام چرس، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم ریاض سے 42 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم مختیار حسین سے 130 گرام چرس، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم اسلم سے 180 گرام چرس، ملزم غلام شبیر سے 120 گرام ہیروئن،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اسلم سے 120 گرام چرس، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اصغر سے 115 گرام چرس، ملزم ناصر سے 10 لیٹر شراب، ملزم اختر سے 01 بوتل ولائتی شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم ندیم سے 400 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم رمضان سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم گلشاد سے 08 لیٹر شراب، 35 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم ارشد شاہ سے ریوالور ،پولیس تھانہ الپہ نے ملزم عمر حیات سے پستول 30 بور،پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم علی محمد سے ریوالور ۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم بشیر احمد سے پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان نیاز، عاشق، عباس، یسین، ندیم، سلیم کو تاش جواء معہ وٹک رقم 4690/- روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان مسو خان،ظفر، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم فہدکو تیز رفتاری / ون ویلنگ کرنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم غلام حسین کو بھیک مانگنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان اختر اور ساجدکو کرایہ داری ایکٹ کے تحت قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم طالب رسول، محمد زمان کو ناقص اشیاء بنانے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان جنید اور علی غوری کو آتش بازی کرنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم تنزیل الرحمن کو سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پرقابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی27اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی5کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ22ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران136نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں432نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی130موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :