ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے عارفوالا بار کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:00

ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے عارفوالا بار کا عدالتوں ..
عارفوالا۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں عارفوالا بار نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

بار روم میں وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بار محمدعباس چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ بینچ کا قیام علاقہ کیلئے بہت اہمیت کاحامل ہے سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی فراہمی ممکن بنانے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ فی الفور نوٹس لے کر ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ سائلین کو بروقت انصاف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :