عارفوالا میں تیزرفتار کار الٹنے سے چچی بھتیجا جاں بحق، بچہ زخمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:00

عارفوالا میں تیزرفتار کار الٹنے سے چچی بھتیجا جاں بحق، بچہ زخمی
عارفوالا۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تیزرفتار کار الٹنے سے چچی بھتیجا جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے بہاولنگر براستہ عارفوالا جاتے ہوئے ایک کارتیزرفتاری کے باعث دلووالا کے نزدیک بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں اسد حسین اور اس کی چچی زوار بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بچہ شہزاد اسد زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے اور جاں بحق ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا۔ پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :